ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت:دکانداروں کو من مانی قیمتوں پر سامان فروخت کرنے کی چھوٹ مل گئی

بسنت:دکانداروں کو من مانی قیمتوں پر سامان فروخت کرنے کی چھوٹ مل گئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:بسنت کی تیاریاں زوروں پر ہیں،ایک عرصے کے بعد شہر میں بسنت منانے کی اجازت ملی ہے،شہری اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ پتنگوں اور ڈور کے ریٹس کیا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور کے ریٹس مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پتنگوں اور ڈور کے ریٹس اوپن ہوں گے،انتظامیہ کی کارروائیاں صرف سائز،میٹریل کے استعمال تک محدود رہیں گی،پتنگ و ڈور فروش اپنی مرضی کے ریٹس پر سامان فروخت کر سکیں گے۔

پتنگوں میں ایک تاواگڈا 150 سے 180 روپے تک فروخت ہوگا،ڈیڑھ تاوا گڈا 250 سے 270 روپے تک فروخت ہوگا جبکہ سوا پیس کا ڈور کا پنا 22 سے 2500روپے تک دستیاب ہوگا۔
ڈیمانڈ کے مطابق پتنگوں ،ڈور کے ریٹس میں مزید اضافہ بھی متوقع  ہے۔

ضلعی افسران کے ذرائع  کے مطابق عرصے بعد بسنت آرہی ہے، لوگوں کو کاروبار کرنے دیں گے،البتہ غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں ہوں گی جبکہ آئندہ سال بسنت پر قیمتوں کے تعین پر ورکنگ کریں گے۔
ضلعی افسران کے مطابق بغیر کیو آر کوڈ پتنگ اور ڈور کی فروخت پر سخت کارروائیاں ہونگی ،بسنت کے بعد رجسٹرڈ دکانداروں کو بچا ہوا سٹاک ڈکلیئر کرنا لازم ہوگا۔