سڑک پر رومانس کرنے والا لڑکا گرفتار

file photo
کیپشن: file photo
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کی پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے، جو مبینہ طور پر حضرت گنج علاقے میں وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا تھا جہاں مبینہ طور پر وہ ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ  مصروف شاہراہ پر سکوٹر پر سوار تھا۔

یہ ویڈیو منگل کو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی جس میں ایک جوڑے کو نازیبا اشارے کرتے دیکھا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وائرل ویڈیو میں موجود شخص کو حراست میں لے لیا، ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی نابالغ نکلی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (اے ڈی سی پی) سنٹرل لکھنؤ راجیش سریواستو نے بدھ کے روز خبر ایجنسی اے این آئی کو بتایا 'کل ایک ویڈیو سامنے آئی  جس میں لکھنؤ کے حضرت گنج تھانے کے علاقے  میں ایک مرد اور ایک نابالغ لڑکی کو سکوٹر پر نامناسب طریقے سے بیٹھے دیکھا گیا ۔  انڈین پینل کوڈ  کی دفعات 294، 279 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور 23 سالہ وکی شرما جو سکوٹر چلا رہا تھا، کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کی سکوٹر کو ضبط کرلیا گیا ہے۔'