پی ایس ایل 8 کا شیڈول جاری

PSL 8
کیپشن: PSL 8
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک : پاکستان سپر لیگ  2023ء کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت ایڈیشن کا آغاز 13 فروری سے ہو گا جبکہ فائنل 19مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

پی ایس ایل 8کیلئے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 8فروری سے شروع ہوجائیگا۔ 9، 10، 11اور 12فروری کو پریکٹس سیشن ہوں گے۔ 13فروری کو پہلا میچ ملتان، دوسرا 14 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ 15فروری کو ملتان، 16فروری کو کراچی، 17فروری کو پھر ملتان، 18فروری کو پھر کراچی اور 19فروری کو کراچی اور ملتان میں میچ ہوں گے، 20اور 21فروری کو کراچی، 22فروری کو ملتان جبکہ 23اور 24فروری کو گیارویں اور بارویں میچ کراچی میں ہوں ۔

25فروری آرام کا دن‘ 26فروری کو کراچی اور لاہور میں میچز ہوں گے جبکہ 27فروری کو میچ لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔28فروری کو پھر آرام‘یکم اور 3مارچ کو راولپنڈی، 2اور 4مارچ کو لاہور میں میچ کھیلے جائیں گے5سے 11مارچ تک بلاناغہ میچز راولپنڈی میں شیڈول کیے گئے ہیں جن میں 7 مارچ کو راولپنڈی میں دو میچ ہوں گے۔12 مارچ کو لاہور اور راولپنڈی میں میچ ہوں گے،13اور 14 مارچ آرام کے دن ہوں گے جبکہ 15مارچ لاہور میں پلے آف کیلئے مختص ہے۔ فائنل میچ 19مارچ کو لاہور میں کھیلا جائیگا۔