(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونا6 ڈالر مہنگا ہونے پر پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر مہنگا ہوکر 1909 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاجبکہ پاکستان میں ایک تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہوگیا۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 86 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا،10 گرام سونا 1801 روپے مہنگاہوکر 1 لاکھ 59 ہزار 894 روپے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب ایک تولہ چاندی 30 روپے اضافے سے 2100 روپے پر پہنچ گئی۔