سٹی 42: شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی 10 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے۔زندہ مرغی 10 روپے اضافےکے بعد 329 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔ مرغی کا گوشت 15 روپے اضافے کے بعد 494 روپے فی کلو کا ہو گیا۔ جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 289 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔
دوسری جانب شہر میں بیف اور مٹن بھی مہنگا فروخت ہو رہا ہے، اور اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بیف اور مٹن سرکاری نرخوں سےکئی گنا مہنگا بیچا جا رہا ہے لیکن کوئی چیک کرنے والا ہی نہیں ہے۔