پی ڈی ایم نے بڑا اعلان کردیا

PDM
کیپشن: PDM
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفوں کی منظوری اور ان کی نشستیں خالی قرار دیئے جانے کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان سامنے آیا ۔

 پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 35 خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی, الیکشن نہ لڑنے کی وجوہات کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو تین ماہ کیلئے کون کون الیکشن لڑے گا؟ میرا خیال ہےکہ ہمیں ضمنی الیکشن نہیں لڑنا چاہیے، میرا خیال ہےکہ ہمیں ان 35 حلقوں پر ضمنی الیکشن نہیں لڑنا چاہیے۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ان کے نام درج ذیل ہیں:

  1. مراد سعید
  2. عمر ایوب
  3. اسد قیصر
  4. پرویز خٹک
  5. عمران خٹک
  6. شہریار آفریدی
  7. علی امین خان
  8. نور الحق قادری
  9. راجہ خرم شہزاد نواز
  10. علی نواز اعوان
  11. اسد عمر
  12. صداقت علی خان
  13. غلام سرور خان
  14. شیخ راشد شفیق
  15. شیخ رشید احمد
  16. منصور حیات خان
  17. فواد احمد
  18. ثنا اللہ خان مستی خیل
  19. محمد حماد اظہر
  20. شفقت محمود خان
  21. ملک محمد عامر ڈوگر
  22. شاہ محمود قریشی
  23. زرتاج گل
  24. فہیم خان
  25. سیف الرحمان
  26. محمد عالمگیر خان
  27. سید علی حیدر زیدی
  28. آفتاب حسین صدیقی
  29. عطا اللہ
  30. آفتاب جہانگیر
  31. محمد اسلم خان
  32. محمد نجیب ہارون
  33. محمد قاسم خان سوری
  34. عالیہ حمزہ
  35. کنول شوذب