سپیکرپنجاب اسمبلی کا بلال یاسین کو ٹیلی فون۔۔۔نیک خواہشات کا اظہار

parvaz ilahi and bilal yaseen talk
کیپشن: parvaz ilahi and bilal yaseen talk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم : سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کا مسلم لیگ ن کےرہنما بلال یاسین کو ٹیلی فون ،خیریت دریافت  کی  جلد صحت یابی کے حوالےسے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو انصاف دلوانے میں اپنا مکمل کردار ادا کروں گا ۔
سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین کو ٹیلی فون کیا اورقاتلانہ حملہ کی مذمت  ، خیریت دریافت  کی ۔ سپیکرپنجاب اسمبلی کاکہناتھاکہ بلال یٰسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں گےاور بلال یاسین کو انصاف دلوائیں گئے۔ انہوں  نےکہاکہ لیگی رہنما پر حملہ پر پنجاب اسمبلی اجلاس میں بھی بات  ہو گی اور اس پر کمیٹی بنائی جائے گئی جبکہ قاتلانہ حملہ کرنےوالے بچ نہیں سکتے جبکہ اسپیکر  پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عیادت کے لیےخود بھی آؤں گا۔ رہنما مسلم لیگ ن  بلال یاسین نے سپیکر پنجاب اسمبلی  چودھری پرویز الہٰی کا فون کرنے  پر شکریہ ادا کیا۔