(سعدیہ خان) لاہور شہر کا مطلع خشک ،موسم سرد ہو گیا،شمالی مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج لاہور پہنچے گا،محکمہ موسمیات نےکل لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کا مطلع خشک موسم سرد ہوگیا۔آج کا زیادہ سے زیادہ پارہ 13 رہے گا جبکہ کم سے کم 6 رہنے کا امکان ہے۔شمال مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج لاہور پہنچے گا۔محکمہ موسمیات نے کل لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔دھند اور سموگ کا راج بھی برقرار ہے۔لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس 275 ریکارڈ کیا گیا۔گلبرگ ،مال روڈ جیل روڈ ،ہربنس پورہ ڈیفنس کے علاقہ آلودہ ترین علاقوں میں برقرار ہے۔سردی اور دھند کا سپیل جنوری کے آخری ہفتے تک جاری رہے گا۔