ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکی کو تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا

girl murder in Lahore
کیپشن: Girl Murder
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خواتین پر تشدد، قتل و غارت جیسے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ہراسانی، زیادتی اور رہزانی جیسی وارداتیں ہونا بھی معمول بنتا جارہا ہے۔خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام کے لئے قوانین تو بنائے گئے ہیں مگر اس پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

تھانہ نشتر کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 22سالہ لڑکی کا مبینہ طور پر گلا تیز دھار آلہ سے کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ 22 سالہ صاحبزادی کو نامعلوم افراد نے قتل کے بعد لاش کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے کھیتوں میں پھینک دیا۔ پولیس نے موقع سے لاش کو فرانزک کے بعد مردہ خانہ منتقل کردیا۔

22سالہ صاحبزادی شادی شدہ اور خاوند کا نام نعیم بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش 12 گھنٹے سے زائد پرانی لگ رہی ہے جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات اور گلہ تیز دھار الے سے کا ٹا گیا ہے۔

دوسری جانب سی سی پی او فیاض احمد دیو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن  سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔سی سی پی او نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت بھی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بھائی کے مطابق مقتولہ کےشوہر نے اپنی بیوی کو تشدد کرکے مارا ہے۔ مقتولہ کے بھائی کے بیان پر شوہر نعیم کو شامل تفتیش کر  لیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ مزید تفتیش جاری ہے، شواہد اور حقائق کی روشنی میں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔