خواجہ سعدرفیق حکومت پر برس پڑے

خواجہ سعدرفیق حکومت پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: لاہور میں کوڑے کے ڈھیروں کے معاملے پر خواجہ سعدرفیق حکومت پر برس پڑے، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے دس سال محنت سے شہر کو باغوں اور پھولوں کا شہر بنایا جو نااہل حکمرانوں نے کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران ناکام ہو چکے ہیں، جنہوں نے صاف ستھرے شہر کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ناکام نہیں ہو سکتی، عمران خان کو جانا پڑے گا۔

لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا تعلق اسمبلی کیساتھ استعفوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں کی ٹائمنگ پر بات ہو رہی ہے اور یہ اختلاف نہیں کہ استعفے نہیں دینے۔ 

خواجہ سعدرفیق کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے میں میری پانچ سال کی محنت کو شیخ رشید نے تباہ کرکے رکھ دیا۔