تعلیمی ادارے کھلنے پر مراد راس کا اہم بیان آگیا

تعلیمی ادارے کھلنے پر مراد راس کا اہم بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے ایک بار پھر سے تعلیمی ادارے کھلنے پر طلباء سے سکول کے اوقات کار میں کورونا ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کرنے کی درخواست کردی۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کورونا کے پیش نظر طلباء کو سکول کے اوقات کار میں ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ مراد راس کا اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم تعلیمی ادارے کھولنے پر طلباء کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے احتیاط کے ذریعے اپنے پیاروں کو کورونا سے بچانا ہے۔

مراد راس کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ طلباء ماسک پہن کر رکھیں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ طلبا و اساتذہ کی صحت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ 

یاد رہے کورونا سے معطل تدریسی سلسلہ پھر سے بحال ہوگیا، نہم تا بارہویں جماعت تک سکول کالج کھل گئے۔ 50 فیصد حاضری ماسک،سماجی فاصلہ اور سنیٹائزر کا استعمال لازمی ہے، تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ لاہور،کراچی،پشاور،مردان، فیصل آباد،سرگودھا، ملتان سمیت مختلف شہروں میں بند سکولوں کو کھول دیا گیا۔  تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد صوبہ بھر میں 40 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات آج سکول و کالج آئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں نہم سے بارہویں جماعت کے طلباء سکول آئے ہیں۔ لاہور میں 6 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات سکول و کالج آئیں گے۔ کریسنٹ ماڈل سکول شادمان میں 1800 طلبا و طالبات سکول آئے ہیں۔ پہلے روز کریسنٹ سکول کا 9 سو طلباء سکول و کالج آئے۔