لاہور میں ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، شاپنگ مالز،دفاتر بند

لاہور میں ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، شاپنگ مالز،دفاتر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور میں کوروناکے وار جاری ہیں، بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 17 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا،پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد عثمان  کا کہناتھا کہ لاہور کے 17 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیاہے، لاہور میں 230 اے سے 233 اے کینال ویو سوسائٹی،گلی نمبر پی ڈی ای سی ایس ایس 2 سوسائٹی،23 ڈی ون سیکٹر ایف عسکری 10 ،نادرآباد، گلی نمبر 66 سیکٹر ای ڈی ایچ اے،گیلانی سٹریٹ، گلی نمبر 31 ٹو سیکٹر ون،مین سروس لین غازی روڈ سیکٹر فیز ٹو ڈی ایچ اے میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیا۔

علاوہ ازیں گلی نمبر 35 سیکٹر زیڈ فیز تھری،مین سروس لین، خیابان اقبال،گلی نمبر 18 سیکٹر ایکس،گلی نمبر 14 فیز فائیو ڈی ایچ اے،مین سروس روڈ بلاک بی سوئی گیس سوسائٹی،لنک ٹو ایونیو 13 بلاک ایس فیز 7 ڈی ایچ اے ،مکان نمبر 13 بی سے 16 بی جی او آر ٹو ،مکان نمبر 679 سے 685 کریم بلاک،مکان نمبر 700 سے 703 کریم بلاک کا علاقہ شامل ہے۔سیکرٹری  پنجاب ہیلتھ کا مزید کہناتھا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شاپنگ مالز، دفاتر بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید46افراد جاں بحق ہوئے، کورونا سے انتقال کرنیوالوں کی تعداد10ہزار997ہوگئی،کورونا کے ایک ہزار920نئے کیسز سامنے آئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا وائرس سے تازہ اعداد و شمار جاری کئے۔ گزشتہ روز 37 ہزار 949 ٹیسٹ لیے گئےجن مین سے 1ہزار920نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک کرونا متاثرین کی تعداد 5لاکھ 21ہزار211ہوگئی ہے۔ کرونا میں مبتلا 4 لاکھ 75 ہزار 228افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا کےفعال مریضوں کی تعداد34ہزار986ہے،سب سے زیادہ فعال کیسز سندھ میں 18 ہزار 159 ہیں،پنجاب میں 10 ہزار 861، خیبرپختنونخوا میں 3 ہزار 592 فعال کیسز ہیں،ملک کے مختلف ہسپتالوں میں 2 ہزار 849 افرادزیرعلاج ہیں،مختلف شہروں میں 325 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں سب سے زیادہ بہاولپور میں مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اس کے بعد ملتان لاہور اور اسلام آباد میں مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے 46 میں سے30 مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔
کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 4 ہزار 432 ہوئیں ہیں۔صرف گزشتہ ایک روز میں کرونا سے پنجاب23 افراد جاں بحق ہوچکےہیں،گزشتہ روز سندھ 18 خیبرپختوںخوا 4 اور اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوئےہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer