اردو بازار میں آتشزدگی، بڑا نقصان

اردو بازار میں آتشزدگی، بڑا نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) اردو بازار میں واقع پیسہ اخبار مرکز پلازہ کے بیسمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ کوئی جان نقصان تو نہ ہوا مگر لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا۔        

ریسکیو کے مطابق اردو بازار میں پیسہ اخبار مرکزی پلازہ کے بیسمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ بیسمنٹ میں کاغذ ہونے کی وجہ سے آگ نے پورے بیسمنٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ بجھائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔