ماہ نور نے شجر کاری اور صفائی مہم کا آغاز کر دیا

ماہ نور نے شجر کاری اور صفائی مہم کا آغاز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہ نور نے ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے شجر کاری اور صفائی مہم کا آغاز کر دیا ،تمام شوبز فنکاروں کو بھی مہم کا حصہ بنائیں گی۔

 فلم سٹار ماہ نورنے مہم کا باقاعدہ آغاز لاہور کے حلقے جوہر ٹاﺅن سے کر دیا جہاں ماہ نورنے اپنی فیملی کے ہمراہ پود ا لگایا جبکہ جھاڑوکے ساتھ گلیوں کی صفائی بھی کی  اور لوگوں کو اس بارے میں باقاعدہ آگاہی بھی دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ماہ نور نے کہا کہ یہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس کو خوبصورت اور صاف بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں، اس لیے ہم نے اس مہم کا آغاز کر دیا ہے اور اس میں دیگر فنکاروں کو بھی شامل کر یں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer