ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبرغم ،سینئیر صحافی، 24نیوز انگلش کے اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹر طاہر نصیر ڈوگر انتقال کر گئے

خبرغم ،سینئیر صحافی، 24نیوز انگلش کے اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹر طاہر نصیر ڈوگر انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سینئیر صحافی، 24نیوز انگلش کے اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹر طاہر نصیر ڈوگر آج شام  انتقال  کر گئے۔ ان کا جنازہ کل جمعرات کو صبح نو بجے لاہور میں ہو گا۔

 انہیں اچانک معدہ  میں ایک رگ پھٹ جانے کے بعد کل  میو ہاسپٹل میں ایڈمٹ کیا گیا تھا۔ سینئیر ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور ایک دن آئی سی یو میں رہنے کے بعد داغ مفارقت دے گئے۔ طاہر نصیر دوگر کا جنازہ کل جمعرات کو 9 بجے ان کی رہائش گاہ سے اٹھایا جائے گا۔ 

 طاہر ڈوگرپاکستان میں انگریزی زبان کی صحافت کے چند صاحبِ طرز ایڈیٹرز میں سے ایک تھے۔ وہ صاحب تصنیف صحافی قربان  انجم ڈوگر کےاکلوتے صاحبزادے تھے اور سینئیر انویسٹی گیٹو صحافی انور جاوید ڈوگر کے بھتیجے تھے۔  ان کے دادا خوشی محمد ڈوگر  پاکستان کے ممتاز صحافیوں میں سے ایک تھے۔ خوشی محمد ڈوگر کا شمار ان صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان میں صحافت کی بنیادیں مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ طاہر نصیر ڈوگر سینئیر صحافی شبیر ڈوگر کے برادر نسبتی تھے اور سینئیر صحافی اسلم ڈوگر کے قریبی عزیز تھے۔

 طاہر ڈوگر نے صحافت کا آغاز لاہور سے شائع ہونے والے انگریزی زبان کے روزنامہ دی نیشن سے کیا تھا۔ بعد میں وہ 24 نیوز انگلش کے ساتھ وابستہ ہو گئے تھے ان کا شمار لاہور کے  انگریزی زبان کے  چند  معیاری جرنلسٹوں میں ہوتا تھا۔ ان کی بنائی ہوئی بعض ہیڈ لائنز کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

ان کا جنازہ جمعرات کی صبح  ان کی رہائش گاہ    مکان نمبر 10 گلی نمبر 53 کیپٹن جمال روڈ ساندہ کلاں لاہور سے اٹھایا جائے گا۔