ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ کا ای شیٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور بورڈ کا ای شیٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور بورڈ نے امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نویں اور دسویں جماعت خصوصاً کمپیوٹر سائنس کے امتحانات کے لیے ای شیٹ (E-Sheet) سسٹم متعارف کرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

نئے نظام کے تحت امیدواروں کی جوابی کاپیاں اسکین کرکے آن لائن چیک کی جائیں گی۔ ایگزمینرز گھر بیٹھے کمپیوٹر کے ذریعے پیپر مارک کرسکیں گے، جس سے وقت کی بچت اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ہر ایگزمینر صرف ایک سوال چیک کرنے کا مجاز ہوگا۔ اگر پرچے میں پانچ سوالات ہوں گے تو پانچ مختلف ایگزمینرز ہر سوال الگ الگ چیک کریں گے۔ اس طریقہ کار سے مارکنگ میں جانبداری اور غلطیوں کے امکانات کم ہوں گے۔

ای شیٹ پر طلبہ کو دیے گئے سوال نمبر کے مطابق ہی جواب تحریر کرنا ہوگا تاکہ اسکیننگ اور آن لائن مارکنگ میں آسانی رہے۔

سیکرٹری لاہور بورڈ کے مطابق ای شیٹ سسٹم متعارف کرانے سے مارکنگ کا معیار بہتر ہوگا اور نتائج میں شفافیت آئے گی۔ آن لائن ریکارڈ محفوظ ہونے کے باعث ری چیکنگ سے متعلق شکایات میں بھی کمی متوقع ہے۔