ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلی میں برفانی تودہ گر پڑا، درجنوں اسکیئرز بال بال بچ گئے

اٹلی میں برفانی تودہ گر پڑا، درجنوں اسکیئرز بال بال بچ گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )اٹلی کے مشہور اسکی ریزورٹ Courmayeur کے قریب اچانک ایک بڑا برفانی تودہ گر پڑا جس کی زد میں درجنوں اسکیئرز آتے آتے بچ گئے۔ واقعے کی ڈرامائی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

   واقعے میں پہاڑی ڈھلوان سے برف اور برفانی تودے کا بڑا حصہ تیزی سے نیچے آیا، یہ حادثہ Zerotta chairlift کے قریب پیش آیا جہاں چیئرلفٹ کے پاس اسکیئرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

  یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب چند روز قبل اسی ریزورٹ میں ایک اور برفانی تودے کے نتیجے میں دو اسکیئرز ہلاک ہو گئے تھے۔

  اطالوی الپائن ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں میں متعدد اہلکاروں، سرچ اینڈ ریسکیو کتوں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

 حکام نے حالیہ برفباری کے بعد پہاڑی علاقوں میں برفانی تودوں کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر رکھا ہے اور اسکیئرز کو آف پسٹ (غیر محفوظ راستوں) پر جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

 یاد رہے کہ یورپ کے الپائن ممالک میں ہر سال موسم سرما کے دوران زیادہ تر مہلک حادثات غیر محفوظ اسکی علاقوں میں پیش آتے ہیں۔