فاران یامین: صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
جوہر ٹاون، کینال روڈ، اقبال ٹاون، شیراکوٹ ،سکیم موڑ، یتیم خانہ، سبزار، سمن آباد سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد درجہ حرارت میں کمی، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب گذشتہ 24 گھنٹے میں بلوچستان، ساحلی/بالائی سندھ اور پاڑاچنار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔