ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے ترقیاتی کاموں کی رفتار دگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا،تمام محکموں کو ٹاسک دے دیے

 مریم نواز نے ترقیاتی کاموں کی رفتار دگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا،تمام محکموں کو ٹاسک دے دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد :وزیراعلی مریم نواز  نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار دگنا کرنے کا فیصلہ کرلیا 
صوبے کی تاریخ میں پہلی بار تمام محکموں کو جون تک پی سی ون مکمل کرنے کا ٹاسک  دے دیا، لاہور ڈویلپمنٹ پلان کیلئے 40 ارب جاری کردیے، مکمل بجٹ جاری کرنے کی ہدایت  دے دی ،پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا، منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی ویری فیکیشن کے عمل کا جائزہ لیا، منصوبوں کی رفتار، ابتک کی پیشرفت، فنڈز کے استعمال، شفافیت ، معیارکا تفصیلی جائزہ لیا،  اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 1250بنیادی اور دیہی مراکز صحت کی پر اپ گریڈیشن مکمل کرلی گئی ،1200ڈسپینسریوں کے قیام کی محکمہ صحت کے 432 منصوبے مکمل ہوگئے، دوسرے مرحلے کا آغاز  ہوا ،وزیراعلیٰ کے اپنی چھت اپنا گھر کے تحت چار ماہ میں 80 گھر مکمل ہوگئے،اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت ریکارڈ قرض دئیے گئے،کسان کارڈ کے ذریعے 50 ارب استعمال ہوگئے، کسانوں نے ٹریکٹر زخریدے ،کسانوں کیلئے ساڑھے 9ارب کی ٹیوب ویل سکیم کے تحت ڈھائی ارب خرچ ہوئے ، سینئر وزیر مریم اورنگزیب  نے کہا محکمہ آثار قدیمہ کی 5 اسکیمیں مارچ میں مکمل ہوں گی، 882ارب بجٹ رکھاگیا ،اضافہ کے ساتھ 1048 ارب مختص کیاگیا، 693ارب روپے جاری ہوئے ،401 ارب خرچ ہوچکے ہیں،وزیراعلی پنجاب نے ایک سال میں بے مثال کام کیا ، محکموں کو بھی غیرمعمولی رفتار سے کام کرنا پڑے گا ،وزیراعلی نے سوئے ہوئے محکموں کو جگایا ، ہر شعبے میں تاریخی فنڈنگ ہوئی ،اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیئرمین نبیل احمد اعوان ،تمام صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی