ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بین سیئرز کے بعد ایک اور بڑا جھٹکا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بین سیئرز کے بعد ایک اور بڑا جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

 فرگوسن کو وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف ہوئی تھی۔

 اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل نے طے کیا ہے کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہو پائیں گے۔

 نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں لوکی فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیئرز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بین سیئرز ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے ہیں، انہیں بدھ کو کراچی میں ٹریننگ سیشن کے دوران انجری ہوئی تھی۔