ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ملک کے بالائی علاقوں میں کل سے موسمیاتی نظام داخل  ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات نے  مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنا دی۔

شہر  لاہور میں سرد اور خشک موسم کا راج برقرار، دن بھر سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 19 سے 21 فروری تک شمال مغربی ہواؤں کا سلسلہ لاہور میں داخل ہوگا، جو شہر میں بارشوں کا سبب بنے گا۔

 لاہور میں فضائی آلودگی کا بحران بدستور برقرار ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 296 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔امریکی قونصلیٹ میں فضائی آلودگی کی شرح 424 ریکارڈ کی گئی ہے، عسکری ٹاؤن میں 382، ویلنشیا ٹاؤن میں 320، اور طفیل روڈ پر آلودگی کی شرح 316 ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہریوں کو صحت کے مسائل سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی میں موسم کے بدلتے رنگ، شہر میں بوندا باندی کی توقع

 کراچی میں  دن کے اوقات میں موسم گرم اور شام میں بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر شہر کے مضافاتی علاقوں میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔شہر میں اس وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور مغربی ہواؤں کی بحالی کے باعث موسم خوشگوار ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،  شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ شام و رات میں بوندی کی توقع کی جا رہی ہے۔

مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم شہر کا فضائی معیار خراب ہے اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 139 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہریوں کو صحت کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج اور کل بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے ,   بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، صادق آباد اور راجن پور میں بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت، قلا ت، بارکھان، موسیٰ خیل اور ژوب میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ قلعہ عبداللہ، چمن، سبی، خضدار، پشین اور چا غی میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، کرم اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ بٹگرام، و زیر ستان اورگرد و نواح میں بارش و برفباری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اوربرفباری کا امکان ظاہر کیا ہے، آزاد کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے