ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی اور سستی کرنے کی درخواست دائرکردی

کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی اور سستی کرنے کی درخواست دائرکردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی مہنگی اور سستی کرنے کی درخواست دائر کردی۔

کے الیکٹرک نے جنوری کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.69 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس سے صارفین پر 2 ارب 77 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔اسی کے ساتھ کے الیکٹرک نے ایک اور درخواست جمع کرائی ہے جس میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 36 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کی جائے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کی درخواستوں پر سماعت 28 فروری کو کرے گی۔

Ansa Awais

Content Writer