ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کر دیا۔22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکنان رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دیں گے۔
کارکنوں کے ہمراہ سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا 6 رکنی گروپ بھی گرفتاری دے گا۔ گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں کارکنان و ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دینگے۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ناموں کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔
23 فروری کو پشاور، 24 کو راولپنڈی، 25 کو ملتان، 26 فروری کو گوجرانولہ کے کارکنان گرفتاری دینگے۔27 فروری کو سرگودھا، 28 فروری کو ساہیوال اور یکم مارچ کو فیصل آباد میں گرفتاری دی جائے گی۔
لاہور میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ارکان اسمبلی کے گروپ کے ہمراہ گرفتاری پیش کریں گے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔