2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد

2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے تقرری کے منتظر دو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز رائےنواز مارتھ اور محمد اعظم رانا کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردیں ،دو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز پنجاب لیبر کورٹس میں بطور پرایذئیڈنگ افسر تعینات کردیا گیا.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد دونوں ججز کی خدمات ڈیپوٹیشن پر پنجاب حکومت کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے نواز مارتھ کو پرایذائیڈنگ افسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر تھری لاہور اور فیروزوالا تعینات کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم رانا کو پرایذائیڈنگ افسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر ون لاہور تعینات کیا گیا ہے، ہائیکورٹ نے رائے محمد نواز مارتھ کو20 فروری اور محمد اعظم رانا کو 10 مارچ تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹیفکیشن کی نقول رجسٹرار سپریم کورٹ، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ، وفاقی شرعی عدالت، چیف سیکرٹری سمیت دیگر متعلقہ افسران کو بھجوا دی گئی ہیں.