پی ایس ایل ہنگامہ میں مایہ ناز کرکٹرز کے تجزیوں نے تہلکہ مچادیا

پی ایس ایل ہنگامہ میں مایہ ناز کرکٹرز کے تجزیوں نے تہلکہ مچادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلیم ملک ، جادوگر تیز گیند باز  محمد آصف  اور محمد یوسف کے تجزیوں نے تہلکہ مچا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔میچ پر تجزیہ کرتے24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ آج کے میچ میں رائیلی روسو جس طرح سے کھیلا وہ حیران کن تھا۔ رضوان نے بھی زبردست اننگز کھیلی اور باقی کھلاڑیوں نے بھی اپنا پورا پورا حصہ ڈالا جس سے ٹیم نے 210 رنز کا بڑاحدف آسانی سے دے دیا۔

 محمد یوسف نے مزید کہا ملتان سلطانز آج ٹاس ہاری مگر ٹاس جیتے یا ہاریں مثبت رہیں اس سے کھلاڑیوں پر بہت اثر پڑتا ہے اور رضوان نے وہی کر کے دیکھایا۔احسان اللّٰہ اور اُسامہ میر  نے 3، 3وکٹ حاصل کی اور میچ کا رخ بدل دیا۔ اسی طرح کھیلتے رہیں تو  قومی ٹیم کے لئے بھی منتخب ہو سکتے ہیں۔جبکہ عباس آفریدی نے 2 اور بریتھ وائٹ نے 1 وکٹ اپنے نام کیں اچھا کھیلے۔

 پشاور زلمی سے حارث نے کافی متاثر کیا جس طرح وہ کھیلا وہ بہت اچھا تھا اور اگے بھی انے والے میچز میں مشکل کھڑی کر سکتا ہے۔صائم ایوب نے بھی جارحانہ اننگز کھیلی جو دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوا۔

 سابق فاسٹ بالرمحمد آصف  نے ملتان سلطانز ن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملتان نے بالرز کو تبدیل کر کے کھیلا، رضوان نے اچھی کیپٹینسی کی۔ بابر نے بالر تبدیل نہیں کئے، جس سے ان کو میدان میں مار پڑی اور میچ سے ہاتھ سے نکل گیا۔وہاب ریاض اتنےتجربہ کاربالر ہوکے ایسی بالنگ کریں گے، نو بالز کریںگے تو سوالیہ نشان ہے۔پشاور کی بالنگ نے بلکل متاثر نہیں کیا۔

 ملتان سلطانز ن کےاحسان اللّٰہ نے ہوشیار بالنگ کی جس طرح انہوں نے بابر کو آوٹ کیا بہت زبردست بالر کی نشانی ہے۔ فلیٹ وکٹ پر اس طرح کی بالنگ کرنا واقعی کمال ہے۔میچ کا اہم لمحہ وہ تھا جب عباس نے رن آوٹ کیا، میچ کا ٹرننگ پوائنٹ وہ تھا جس سے بیٹنگ لائن اپ کا مومنٹم ٹوٹ گیا اور ملتان کے بالرز نے میدان مار لیا۔

Bilal Arshad

Content Writer