کیا کافی یادداشت بہتر کرتی ہے؟  

Benefits of coffee,
کیپشن: coffee
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  کا فی کا شمار ان مشروبات میں ہوتا ہے  جن میں کیفین وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔

 کافی  میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ ، منرلز اور کئی مرکبات  جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر مجموعی صحت پرمثبت اثر ڈالتے ہیں اور اس طرح یہ ہر موسم میں اپنے صحت بخش اجزاء کے بدولت آپ کو کئی بیماریوں سے بچاتی ہے۔

کافی کے کئی طبی فوائد سامنے آتےرہتے ہیں اب ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ کافی الزائیمر اور دماغی تنزلی کو سست کرتے ہوئے یادداشت کو بہتر بناتی ہے۔

 کافی طبیعیت میں تازگی پیدا کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ، امنیاتی نظام کو تقویت دیتی ہے۔ ماہرین کے مطابق کافی میں موجود کئی اقسام کے فلے وینوئڈز اور دیگر مفید اجزا دماغی افعال پر مثبت اثرڈالتے ہیں۔

اس سے قبل ہم کافی کے دیگر طبی فوائد دیکھ چکے ہیں جن میں وزن کم کرنے کی صلاحیت، ڈپریشن میں کمی، امراضِ قلب سے بچانے اور دیگر بیماریوں سے بچانے والے خواص شامل ہیں۔

 ماہرینِ غذائیات کے مطابق سیاہ کافی اس ضمن میں بہت مفید ہوتی ہے اور اس میں معمولی سی کریم ملاکر پینے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ لیکن بہت زیادہ چینی سے اجتناب برتنا ضروری ہے۔

2014 میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بھی تصدیق کی تھی کہ کافی میں موجود کیفین سے یادداشت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ تحقیق مائیکل یاسا نے کی تھی جس کی تفصیلات نیچر نیوروسائنس میں شائع ہوئی تھی۔ ان کے مطابق کافی پینے کے 24 گھنٹے تک یادداشت پر اس کے مثبت اثرات موجود رہتے ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے کئی رضاکاروں کو روزانہ 200 ملی گرام کیفین دی گئی اور ان کے ڈبل بلائنڈ میموری ٹیسٹ کئے گئے۔

ان میں سے جن افراد نے باقاعدگی سے کیفین پی تھی ان کی یادداشت میں بہتری پائی گئی تھی۔