ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر  پھر مہنگا ہو گیا،کتنا اضافہ ہوا؟  

Dollar rate increased
کیپشن: Dollar rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 47 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 175 روپے 39 پیسے سے اضافہ کے بعد 175 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے۔