عالیہ بھٹ نے فواد خان کیساتھ کام کرنے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیدیا

Alia Bhatt-Fawad Khan
کیپشن: Alia Bhatt-Fawad Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی ) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستانی سپراسٹار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ فواد خان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

 عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی کے پریمیئر کے سلسلے میں ان دنوں برلن میں موجود ہیں, برلن میں ڈی ڈبلیو اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اپنی آنے والی فلم کے بارے میں کہا کہ انہیں گنگو بائی کی زندگی کی کہانی کافی منفرد لگی اسی وجہ سے انہوں نے یہ فلم کرنے کی حامی بھری۔

 دوران انٹرویو عالیہ بھٹ نے پاکستانی سپراسٹار فواد خان اور علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علی ظفر کے مقابلے فواد خان کے ساتھ زیادہ وقت گزارا اور اسی لیے انہیں فواد خان کو جاننے کا زیادہ موقع ملا۔

 انہوں نے کہا کہ فواد خان کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ تھا، بطور فنکار میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا، میرے کے نزدیک موسیقی، اداکاری، ثقافت اور فن کی کوئی سرحد نہیں۔ 

عالیہ بھٹ نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے پیغام دیا کہ میرے والد مہیش بھٹ نے مجھے کہا تھا کہ پاکستان میں تمہارے بہت سارے چاہنے والے ہیں انہیں ہمیشہ پیار دینا لہذا میں پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کی ہمیشہ شکرگزار ہوں۔

Sughra Afzal

Content Writer