اداکار آغا طالش کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

اداکار آغا طالش کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لالی وڈ انڈسٹری کے لیجنڈ اور ورسٹاءل اداکار آغا طالش کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے, آغا طالش نے تین سو زائد فلموں میں بڑے منفرد کردار نبھائے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلمی صنعت میں 5 دہائیوں تک فن کا لوہا منوانے والے لیجنڈ اداکار آغا طالش کو مداحوں سے بچھڑے 23برس بیت گئے۔ آغا طالش کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا تھا جو فلم کو اپنے رنگ میں رنگ لیتے ہیں۔آغا طالش کا فنی سفر 1947 میں کرشن چندر کی فلم "سرائے کے باہر" سے شروع ہوا، پاکستان میں پہلا کردار 1950 میں فلم " نت" میں کیا۔

کیرئیر میں 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔فلم "جبرو" سے ولن کے کردار نبھانا شروع کئے، باغی، فرنگی، عجب خان اور شہید فلموں میں منفی کرداروں میں دکھائی دئیے مگر ہر کردار پورے ولولے سے نبھایا۔آغا طالش، ایک معتبر اداکار، وقت کے پابند اور معاوضے پر بحث نہ کرنے والے انسان تھے۔ 19 فروری 1998 کو وہ اس دنیا کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ گئے تھے ۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer