سرکاری افسرون کے تقررو تبادلے

سرکاری افسرون کے تقررو تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی : ان لینڈ ریونیو سروس کے ایڈمنسٹریٹو آفیسرز کے تقرروتبادلے،محمد شبیر کو کارپوریٹ ٹیکس لاہور، بدرالزمان کو ریجنل ٹیکس آفس میں تعینات کردیا گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق آرٹی او گوجرانوالہ کے ایڈمنسٹریٹو آفیسرمحمد شبیر کا کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور میں تبادلہ کردیا گیا ہےریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر بدرالزمان کا آرٹی او لاہور ،عبدالرحمن خان کا اسلام آباد سے انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو لاہور میں تبادلہ کردیا گیا ہے-ایڈمنسٹریٹیو آفیسر طارق ارشاد خان کا آرٹی او بہاولپور سے کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہورجبکہ عرفان اقبال جنجوعہ کا آرٹی او راولپنڈی سے کارپوریٹ ٹیکس آفس میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے سرکاری کالجز کے 20 ویں گریڈ کے پروفیسرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔سرکاری کالجز میں تعینات پروفیسرز کی آسامیاں خالی ہونے کی بناء پر مختلف کالجز میں تبادلے کئے گئے ہیں۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے عہدوں کا فوری طور پر چارج سنبھال لیں۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer