گیم آف تھرونز کے رومانوی جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

گیم آف تھرونز کے رومانوی جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کی مشہور ترین اور شہرہ آفاق امریکی تصوراتی ڈرامے " گیم آف تھرونز" میں جان سنو اور یگریتے کا کردار ادا کرنے والی اداکار جوڑی کٹ ہیرنگٹن اور روز لیزلی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔  

غیرملکی میڈیا کے مطابق کٹ ہیرنگٹن اور روز لیزلی کے معاملات دیکھنے والے منیجمنٹ ادارے نے تصدیق کی کہ جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی ہے۔ ٹیم کا کہنا تھا کہ ہیرنگٹن اور روز لیزلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، تاہم ٹیم نے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ کٹ ہیرنگٹن اور روز لیزلی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر ان کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ کٹ ہیرنگٹن اور روز لیزلی نے ستمبر 2020 میں اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کے ہاں کب تک بچے کی ولادت ہوگی۔ دونوں نے " گیم آف تھرونز" میں بھی ایک دوسرے کے پریمیوں کا کردار ادا کیا تھا، تاہم ڈرامے میں سیاست، قبائل و خاندانی دشمنی کے باعث انہیں ایک نہیں ہونے دیا جاتا۔

حقیقی زندگی میں دونوں نے جون 2018 میں چند سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ میں " گیم آف تھرونز" کی تھیم پر شادی کی تھی۔