ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ٹی ایم مشین پر آئی خاتون لٹ گئی

اے ٹی ایم مشین پر آئی خاتون لٹ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی)شہر میں نوسربازگروپ سرگرم ہے،پے در پے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں،ملزم نےاے ٹی ایم مشین پرآئی خاتون کا کارڈ استعمال کرکےرقم ہتھیا لی۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی دارالحکومت میں پولیس کروڑوں روپے کے مراعات اور دیگر سہولیات ملنے کے باوجود جرائم پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، اے ٹی ایم مشین پرآئی خاتون کا کارڈ استعمال کرکے15 ہزار نکال کر رفوچکر ہوگیا،نوسربازگروپ کی جانب سے پیسےنکلوانےکی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی42 کوموصول ہوگئی۔
ویڈیو میں خاتون کوبینک کی اے ٹی ایم مشین کےقریب کھڑے دیکھا جاسکتا ہے،پیسے نکلنے میں دقت پر نامعلوم شخص نےمدد کے بہانےخاتون سے کارڈ لیا,نوسربازوں نے چھوٹی بچی سے کارڈ کا پن کوڈ حاصل کیا,نوسربازگروپ بعد ازاں خاتون کےاکاؤنٹ سے15 ہزارنکال کررفوچکر ہوگیا.

واضح رہے کہ جب بھی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے جائیں اور مشین میں کارڈ ڈالنے کی جگہ پر اگر آپ کو کچھ کاغذ پھنسے ہوئے دکھائی دیں تو مشین ہرگز استعمال نہ کریں، اگر کارڈ پھنس جائے اور اے ٹی ایم کے باہر سے کوئی شخص آپ کی مدد کیلئے آئے تو اسے ہرگز اپنا پاسورڈ نہ بتائیں۔

بینک کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں یہ گروہ سرگرم ہے اور ابتک کئی وارداتیں کر چکا ہے، بینک نے صارفین سے محتاط رہنے کی درخواست کرتے ہوئے قابل اعتبار اے ٹی ایم استعمال کرنے کی گزارش کی ہے،نوسربازوں نے اے ٹی ایم سے فراڈ کا نیا طریقہ دریافت کیا ہوا ہے، ٹرانزیکشن سے پہلے مشین میں کاغذ پھنسا دیکھیں تو ہرگز استعمال نہ کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer