گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی ،1 نمبر کتنے میں فروخت ہوا؟

 گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی ،1 نمبر کتنے میں فروخت ہوا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) فرید کوٹ ہاؤس میں گاڑیوں کی سیریز ایل ای اے پرکشش نمبروں کی نیلامی جارہی ہے،رواں سال چارلاکھ ترپن ہزار میں فروخت کیا گیاجبکہ گزشتہ سال گیارہ لاکھ میں نیلام ہواتھا ۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی سیریز ایل ای اے پرکشش نمبروں کی نیلامی کاعمل فریدکورٹ ہاؤس میں جاری ہے، نیلامی میں 1604 پرکشش نمبرز رکھے گئے ہیں، شہریوں کا بھی شدید رش لگا ہوا ہے،1 نمبر3لاکھ میں خدیجہ طارق، 6 نمبر2 لاکھ5 ہزار میں محمدرفیق نے خریدا،5 نمبر1 لاکھ 25ہزار میں ثاقب نے،4نمبر 1لاکھ36 ہزار میں عاشر افضل نے خریدا، نیلامی کا عمل ای ٹی او طارق بٹ، انسپکٹر ضیاء چیمہ کی سربراہی میں جاری ہے۔

ای ٹی او طارق بٹ کا کہناتھا کہ نیلامی کا عمل تین دن تک جاری رہے گا، نئے سال کی پہلی نیلامی میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی خطیر رقم حاصل ہوئی تھی، گاڑیوں کی مینو فیکچرنگ کم ہونے کی وجہ سے دوسری نیلامی ہے، شہریوں کے شدید رش کی وجہ سےگاڑیوں کےپرکشش نمبروں کی نیلامی کاعمل3روزتک جاری رہےگا تاکہ زیادہ سے زیادہ نمبر نیلام کیے جاسکیں۔

دوسری جانب شہر میں سیف سٹی اتھارٹی نے ای چالان کا دائرہ کار بڑھا دیاہے،اب پنجاب کےنمبرپلیٹس والی  گاڑیوں کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخواہ نمبرپلیٹس والی  گاڑیوں کےبھی چالان ہونگے،سیف سٹی اتھارٹیزکی جانب سےشہرکی اہم شاہراہوں پرکیمروں کی مدد سےاشارے،ون وے کی خلاف ورزی اورلائن ولین سمیت دیگرخلاف ورزیوں پر ای چالاننگ کا عمل جاری ہے،لاہور چونکہ بڑا شہرہے اور یہاں ہزاروں کی تعداد میں دیگرصوبوں کی گاڑیاں سڑکوں پررواں دواں رہتی ہیں،لیکن سیف سٹی اتھارٹیزکے پاس ڈیٹا نہ ہونےکی وجہ سے ای چالاننگ ممکن نہیں۔

سیف سٹی اتھارٹیز نےسسٹم بہتربنانے کے لیے محکمہ ایکسائزخیبرپختونخواہ سےگاڑیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے،کے پی کے کی رجسٹرڈ  گاڑیوں کو خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنا شروع کردیئے گئے ہیں،جبکہ دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی ایکسائز ریکارڈ کےلیےمرسلے ارسال کیےگئے ہیں،جرمانہ بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک آف پاکستان کی کسی بھی برانچ میں جمع کرایا جاسکےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer