اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس لاہور پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا) پاکستان کے  تاریخی دورے پر  آئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس لاہور پہنچ گئے، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے انکا استقبال کیا، مہمان خصوصی کو بچیوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، صوبائی وزیر مخدوم ہاشم جواں بخت، کمشنر سیف انجم، سی سی پی او ذوالفقار حمید و دیگر افسران نے استقبال کیا، سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس آج لمز یونیورسٹی کے یوتھ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور وزیر صحت ڈی ایچ اے میں بحوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے، جس کے بعد گوردوارہ کرتار پور کا دورہ اور ظہرانہ میں شرکت کریں گے، یو این کے سیکرٹری جنرل بادشاہی مسجد، شاہی حمام، سمر پیلیس، شیش محل اور حضوری باغ کا دورہ بھی کریں گے۔

یو این کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کے اعزاز میں حضوری باغ میں عشائیہ بھی دیا جائے گا، جہاں مختلف ثقافتی رقص بھی پیش کیے جائیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورہ پاکستان سےمتعلق عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورےکا وقت انتہائی اہم ہے، یہ دورہ خطے اور عالمی سطح  پر پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنےکی علامت ہے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer