(سعدیہ خان) مارچ میں حکومت مخالف تحریک، چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج تین روزہ دورے پر لاہور آئینگے، پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقات میں اہم فیصلے ہونگے۔
بلاول بھٹو آج شام اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے، بلاول بھٹو کی دورہ لاہور کے دوران پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔ چیئرمن پی پی اہم اجلاس بھی کریں گے۔ بلاول بھٹو مارچ میں اعلان کردہ تحریک کے سلسلے میں مشاورت کریں گے، تحریک کے دوران پنجاب جلسوں، کنونشنز کے حوالے سے بات چیک ہوگی، بلاول بھٹو وسطی پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسوں کی دی گئی تجویز پر بھی مشاورت کریں گے جبکہ بلاول کے فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالا اور ساہیوال میں جلسے مجوزہ ہیں۔ جلسوں کے علاوہ ورکرز، کسان، طلبہ کنونشن کیلئے بھی پنجاب کی قیادت سے مشاورت ہوگی۔