آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے 13 افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

 آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے 13 افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

(علی ساہی) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ترقی پانیوالے ایس پیزسمیت 13افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں، نوٹیفکیشن جاری۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاویدسلیمی نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے زبیرنذیرکو ایس پی اقبال ٹاؤن لاہور، حسن افضل ایس پی جڑنوالہ فیصل آباد تعینا ت کردیا گیا، عمران احمد ملک کوایس پی سول لائنز ڈویژن گوجرانوالہ تعینا ت کردیا گیا۔

دوست محمدایس پی پوٹھوہارراولپنڈی تعینات، جاوید انورایس پی سی آئی اے فیصل آباد تعینات، محمد فیاض ایس پی رحیم یارخان تعینات، محمدعثمان طارق بٹ ایس پی راول ٹاؤن راولپنڈی تعینات، عنبرین علی ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ راولپنڈ تعینات محمد فیصل کوایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔

مظہراقبال کوایس پی صدرراولپنڈی تعینات کردیا گیا، طاہرمقصودایس پی ہیڈ کوارٹرگوجرانوالہ تعینات، بابرممتازایس ڈی پی اوکینٹ راولپنڈی تعینات، صفدراقبال کوایس ڈی اوراولپنڈی تعینات کردیا گیا

شازیہ بشیر

Content Writer