(راؤ دلشاد) شہرکے 24 فلنگ سٹیشنز کی نیلامی،لیز اور ملکیت کے معاملے پر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کےدرمیان پٹرول پمپس کی ملکیت کا فارمولا طے نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق شہرکے24 میں سے13 پٹرول پمپس کی ملکیت اور خانہ کاشت ایم سی ایل کی ہے،9 فلنگ سٹیشنز میں ملکیت پنجاب حکومت اور خانہ کاشت میٹروپولیٹن کارپوریشن ہے،شملہ پہاری، پی ٹی سی ایل بلڈنگ، شاہین فلنگ سٹیشن علامہ اقبال روڈ، صابری فلنگ سٹیشن لوہاری، شیرانوالہ، عامر ہوٹل ہاؤس، بلڈنگ فنانس کارپوریشن ،سکھ نہر شالامار، ایروہیڈ فلنگ سٹیشن بھیکے وال موڑ ایم سی ایل کےپاس ہیں،4پٹرول پمپس کی ملکیت اور خانہ کاشت کارپوریشن ہے، آؤٹ فال روڈ، چلڈرن ہسپتال بند روڈ میاں فلنگ سٹیشن ،خان فلنگ سٹیشن راوی روڈشامل ہیں۔
عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے 10فروری کو24فلنگ سٹیشنزکوبندکردیاتھا، تمام 24 فلنگ سٹیشنز کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ کے پاس ہے، اس ضمن میں ڈی سی صالحہ سعید نے15 اپریل تک ان پمپس کی نیلامی کےاحکامات دےرکھےہیں، جبکہ عدالت عظمیٰ نے 24 پیٹرول پمپس کو سیل کرنےکےاحکامات دئیےتھے۔
مئیرنے2 سرکاری فلنگ سٹیشنزآؤٹ فال روڈاور چلڈرن ہسپتال کو سیل نہ کرنےکیلئےمراسلہ جاری کیالیکن ضلعی انتظامیہ کاجواب موصول نہیں ہوا،تاہم لارڈمئیرنے معاملےکےحل کیلئےکمشنرکےپاس جانےکافیصلہ کیا ہے،13 فلنگ سٹیشنزکی نیلامی اورریونیوکےطے پانیوالےفارمولہ کافیصلہ کمشنرسےمشروط ہوگا۔