ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈورپھرنے سے18 سالہ نوجوان جاں بحق

ڈورپھرنے سے18 سالہ نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)شہر کی پولیس پتنگ بازی پر قابو نہ پا سکی،وحدت کالونی میں 18 سالہ نوجوان کٹی پتنگ کی ڈور سےجاں بحق ہو گیا،پولیس نے اتفاقی حادثہ قرار دے کر لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

ورثاء کے مطابق وحدت کالونی کے علاقہ لالہ زار کالونی جھاڑی پیردربارکا رہائشی 18سالہ قدیرموٹرسائیکل پرجا رہا تھا کہ کٹی پتنگ کی بجلی کے پول سے اٹکی ڈوراُسے لپٹ گئی،جس سے وہ جھلس گیا،اسے ہسپتال لےجایا جارہاتھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دے کر لاش ورثا ءکے حوالے کر دی، جبکہ اہلخانہ کاکہناتھاکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائےاور ہمیں انصاف دلایاجائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer