ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپﷺ کی ناموس پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی: اشرف جلالی

آپﷺ کی ناموس پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی: اشرف جلالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے زیراہتمام پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک "ہماری آن ہماری جان، آثار رسول اللہ ﷺ پر قربان" مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی تک ہونے والے مارچ میں قیادت بانی وچیئرمین تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ ڈاکٹر اشرف جلالی نے کی۔ جس میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی ذات پاک پر جان قربان کرنے کو تیار ہیں۔ لیکن آپﷺ کی ناموس پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مبارک گھر کے آثار اور شجر رسول ﷺ سمیت چار آثار رسول ﷺ کے مسمار اور منہدم کئے جانے کیخلاف مارچ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے آثار رسول اکرم ﷺ منہدم کر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، آثار رسول ﷺ کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔