رمل دلدار: شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر لاہور میں پانچویں سالانہ فیسٹول آف لائف کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹول سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی شوکت خانم میموریل ہسپتال میں زیر علاج مستحق افراد کے علاج کے نام کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق فیسٹول میں فیشن اور انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنےوالے نمایاں افراد اورشہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فیسٹول کے شرکا نے اس فیسٹول کے انعقاد کو خوش آئیند قرار دیا۔ فیسٹول میں فیشن لاؤنج بھی بنایا گیا جس میں مختلف ڈیزائنر ملبوسات پر بھرپور رعایت دی گئی۔
بچوں کی تفریح کے لیے کھانے پینے کے سٹالز کے ساتھ ساتھ پلے ایریا بھی بنایا گیا۔بچوں کی جانب سے کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے گئے۔ علاوہ ازیں لوگوں کی تفریح کے لیے کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا گیا جس سے شرکا خوب محظوظ ہوئے۔
دوسری جانب فیسٹول سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی شوکت خانم میموریل ہسپتال میں زیر علاج مستحق افراد کے علاج کے نام کی جائے گی۔