سٹی 42: ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدرمیں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی ۔ انٹربینک میں ڈالر 280.27 روپے سے کم ہوکر 280.26 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.30 روپے پر مستحکم رہا ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 17 پیسے مہنگاہوکر 331.74 روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 18 پیسے سستاہوکر 377.92 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 77.34 روپےپر برقرار ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال بھی 75.39 روپے پر ہی مستحکم رہا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App