سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کےمیدانی علاقوں میں دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، اوکاڑہ ، ساہیوال،ملتان، ڈیرہ غازی خان، قصور ،خانیوال،خانپور، کوٹ ادو، بھکر،لیہ،بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکی توقع ہے، تاہم شام/رات کے اوقات میں چاغی ، نوشکی، وشک، پنجگور، کیچ، گودار، قلات، مستونگ، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، پسنی، ہرنائی اور ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورمطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔