ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت کی تقریبات کیلئے جگہ مقرر، ممنوعہ ڈور کے استعمال کی اطلاع دینے پر انعام ملے گا

بسنت کی تقریبات کیلئے جگہ مقرر، ممنوعہ ڈور کے استعمال کی اطلاع دینے پر انعام ملے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: زندہ دلانِ لاہور میں بسنت کے تہوار کو 6 سے 8 فروری تک منانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، بسنت کی تقریبات کے لیے شہر کے مختلف پارکس کا انتخاب کیا گیا ہے، ساتھ ہی دھاتی ڈور، تار، تندی اور کیمیکل سے تیار ڈور کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوئے اِن اقسام کی ڈور کا استعمال کرنے والوں کی اطلاع دینے والے شہریوں کو نقد انعام دیا جائے گا۔ 

ذرائع انتظامیہ کے مطابق بسنت کی تقریبات کے لیے شہر کے مختلف پارکس کو منتخب کیا گیا ہے، جن میں گریٹر اقبال پارک، جلو پارک، جیلانی پارک، گلشنِ اقبال پارک اور ماڈل ٹاؤن پارک شامل ہیں، جبکہ اندرونِ شہر میں بھی بسنت منانے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت کے دوران دھاتی ڈور، تار، تندی اور کیمیکل سے تیار کردہ ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی، اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

انتظامیہ کے مطابق ممنوعہ ڈور کے استعمال کی اطلاع دینے والے شہریوں کو 5ہزار روپے انعام دیا جائے گا، تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے لیے صرف کمزور شیشے اور مانجھے سے تیار کردہ ڈور کے استعمال کی اجازت ہوگی، جبکہ کسی بھی خطرناک مواد کے استعمال کو روکنے کے لیے خصوصی نگرانی کی جائے گی۔ 

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بسنت کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔