ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریٹائرڈ ملازمین کی سنی گئی ؛ 17 ارب سے زائد رقم پینشن کی مد میں جاری

ریٹائرڈ ملازمین کی سنی گئی ؛ 17 ارب سے زائد رقم پینشن کی مد میں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی مد میں 17 ارب 93 کروڑ 71 لاکھ 29 ہزار 749 رو پے جاری کیے گئے ۔ محکمہ خزانہ سندھ نے مالی سال 2025 اور 2026 کے مختص بجٹ سے رقم جاری کی گئی۔
محکمہ خزانہ سندھ نے رقم ضلع مالیاتی کے اکاؤنٹس میں منتقل کردی۔بدین ضلع کو 45 کروڑ 96 لاکھ 81 ہزار 916 روپے جاری ہوئے ۔ دادو ضلع کو 74 کروڑ 39 لاکھ ایک ہزار روپے جاری کیے ۔ گھوٹکی ضلع کو 38 کروڑ 52 لاکھ 72 ہزار 167 روپے جاری کیے ۔
جیکب آباد ضلع کو دو ارب 53 کروڑ 11 لاکھ 8 ہزار 917 روپے جبکہ جامشورو ضلع کو تیس کروڑ 52 لاکھ 9 ہزار 667  روپے اورکشمور ضلع کیلئے 24 کروڑ 54 لاکھ 98 ہزار 833 روپے جاری کیے گئے ۔
اکائونٹنٹ جنرل سندھ آفس کیلئے پانچ ارب 47 کروڑ 21 لاکھ 30 ہزار 167 روپے  جاری کیے گئے ۔
خیرہور ضلع کیلئے ایک ارب 63 کروڑ چوبیس لاکھ 3 ہزار 917 روپے جاری ہوئے ۔ لاڑکانہ ضلع کیلئے 86 کروڑ 35 لاکھ 5 ہزار 250 روپے جاری کیے جبکہ میرپورخاص ضلع کیلئے 59 کروڑ 74 لاکھ 36 ہزار 137 روپے جاری
مٹھی ضلع کیلئے 32 کروڑ 47 لاکھ 23 ہزار 250 روپے جاری ہوئے اورمٹیاری ضلع کیلئے 30 کروّ 24 لاکھ 19 ہزار روپے جاری کیے ۔
نوشہروفیروز ضلع کیلئے 74 کروڑ 25 لاکھ 8 ہزار 83 روپے جاری کیے ۔ قمبر شہداد کوٹ ضلع کیلئے 27 کروڑ 94 لاکھ 15 ہزار 250 روپے اورشہید بینظیر آباد ضلع کیلئے 59 کروڑ 81 لاکھ 47 ہزار 583 روپے جاری ہوئے ۔
سانگھڑ ضلع کیلئے 67 کروڑ 78 لاکھ 42 ہزار 583 روپے جاری کیے ۔ شکارپور ضلع کیلئے 45 کروڑ 50 لاکھ 24 ہزار 750 روپے جاری کیے ۔ سکھرضلع کیلئے 85 کروڑ 84 لاکھ 19 ہزار 583 روپے جاری کیے ۔ ٹنڈو محمد خان ضلع کیلئے 13 کروڑ 76 لاکھ 52 ہزار 833 روپے جاری کیے ۔ ٹنڈو الہیار ضلع کیلئے 15 کروڑ 11 لاکھ 92 ہزار 917 روپے جاری کیے ۔ عمرکوٹ ضلع کیلئے 22 کروڑ 4 لاکھ 80 ہزار 83 روپے جاری کیے ۔