ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسنوکرز کلب سے متعلق عدالت کا فیصلہ آگیا

اسنوکرز کلب سے متعلق عدالت کا فیصلہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور ہائیکورٹ نے اسنوکر کلبز بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ایک شہری کا اسنوکر کلب بند کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسنوکر کلب کو جائز اور قانونی قرار دے دیا ہے۔ جسٹس جواد ظفر نے درخواست گزار شہری محمد راشد کی اپیل پر سماعت کی اور فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسنوکر کلب چلانا قانونی اور تفریحی سرگرمی ہے، کوئی قانون اس پر پابندی عائد نہیں کرتا۔

عدالت عالیہ نے اسنوکر کلب کے کاروبار کو جائز قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ قانون کے دائرے میں چلنے والے کاروبار کو صرف مبہم شکایت پر غیر معینہ مدت کے لیے بند نہیں کیا جا سکتا۔