سٹی 42 : راولپنڈی میں دوکم سن بچیوں کو قتل اور بیوی کو شدید زخمی کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عثمان انور کو دو بار سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
تھانہ آر اے بازار پولیس نے مجرم عثمان انور کے خلاف قتل اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، مجرم پر دو کم سن بچیوں کو تیز دھار آلے سے قتل، بیوی اور سگے بھائی کو شدید زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے مطابق مجرم نے گھریلو ناچاقی پر قتل اقدام قتل کی واردات کی۔
مجرم کے خلاف 15جولائی 2024 کو مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد جرم ثابت ہونے پر مذکورہ حکم سنایا گیا۔ اس کے علاوہ مقدمے میں دیگر2 ملزمان کو بری کرنے کا حکم سنایا گیا ہے۔