ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں عالمی کتب میلے کا آغاز

شہرِ قائد میں عالمی کتب میلے کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہر قائد میں عالمی کتب میلے کا آغاز ہو گیا، صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کراچی ورلڈ بک فیئر کا افتتاح کر دیا۔ 

ایکسپو سینٹر کراچی میں 5 روزہ کتب میلے کا آغاز ہو گیا ہے، افتتاحی تقریب میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ، صدر آرٹس کونسل پاکستان محمد احمد شاہ، چیئرمین پبلیشرز بک سیلرز ایسوسی ایشن کامران نورانی، نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کامران جہانگیر، کنوینر کراچی عالمی کتب میلہ وقار متین خان نے شرکت کی۔

وقار متین نے کہا کہ کراچی کتب میلہ ایکسپو سینٹر کراچی میں 22 دسمبر تک جاری رہے گا، اس نمائش میں 140 معروف پبلشرز اور 17 ممالک کے 40 غیر ملکی نمائش کنندگان شریک ہیں، اور ایکسپو سینٹر کے 3 ہالوں میں مجموعی طور پر کتب کے 329 اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

ایکسپو میں فکشن، سائنسی و تحقیقی، اسلامی نظریے سمیت مختلف اور نت نئے موضوعات کی کتابوں کے اسٹال توجہ کا مرکز بننے کے لیے تیار ہیں، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے کراچی ورلڈ کتب میلے کی تقریب سے خطاب میں کہا یہاں ہزاروں بچوں کو دیکھ کر روشن مستقبل کا احساس زندہ ہو گیا ہے، کتاب بے شک تہذیب کی کنجی ہے۔