سنی لیون کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sunnyleone
کیپشن: Sunnyleone
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے بچوں کی طرح کھلونے سے کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ سنی لیون سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر اپنی زندگی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا پسند کرتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ایک کھلونے میں  پاؤں ڈالے اچھل کود رہی ہیں اور کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ' کچھ کھلونے کافی مزے کے ہوتے ہیں'۔

چند روز قبل ٹوئٹر پر سنی لیون نے گھوڑے پر سوار ایک گدھے کی پینٹنگ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے اس پینٹنگ کو پہچاننے کا ٹاسک دیا تھا، سنی لیون نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا  تھا’پہچانیے، یہ کونسا مشہور پینٹر ہے؟ اداکارہ کے ٹوئٹ پر جہاں ہزاروں مداحوں نے جواب دیا وہیں اداکار انیل کپور بھی آگئے۔

انیل کپور نے سنی لیون کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’مجنوں بھائی کا دنیا بھر میں مشہور فن بھارت میں ہے۔‘ اداکار کے ردعمل نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

خیال رہے کہ اداکارہ سنی لیون نے 2012 میں  فلم’جسم 2‘  سے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ وہ اب تک کئی فلموں میں بطور اداکارہ کام کرچکی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer