شہباز گل کو مریم نواز اور مریم اورنگزیب کے ملبوسات پر طنز کرنا مہنگا پڑ گیا

Shahbaz Gill
کیپشن: Shahbaz Gill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کو مریم نواز اور مریم اورنگزیب کے ملبوسات پر طنزیہ ٹویٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل  نے جنید صفدر کی بارات پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور  پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کے پہنے جانے والے لباس پر ٹویٹر پر تبصرہ کیا، انہوں نے مریم اورنگزیب اور مریم نواز کے ایک جیسے کپڑوں کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں اور مریم نواز سے متعلق لکھا کہ خود تو ہندوستانی اور پاکستانی مہنگے درزیوں سے تیار شدہ کروڑوں کے جوڑے اور ہماری بہن مریم اورنگزیب کے لیے پرانے کپڑے؟۔ شہباز گل نے مزید لکھا کہ اِن کے ساتھ یہ سلوک بالکل درست نہیں ہے۔

شہباز گل کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا، کسی نے شہباز گل کو غیر تعلیم یافتہ کہا تو کسی نے کچھ روز قبل ہونے والے واقعے میں خاتون کی جانب سے شہباز گل سے ڈگری وصول نہ کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا، عوام کی جانب سے تنقید پر شہباز گل نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کے  ولیمہ کی تقریب گزشتہ روز جاتی امرا میں ہوئی، شادی کی تمام تقریبات میں مریم نواز کے انداز اور لباس کے خوب چرچے رہے۔