ویب ڈیسک : ٹاؤن شپ مارکیٹ میں ڈولفن اہلکار کی شہری پر فائرنگ،زخمی نوجوان کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشن کا نوٹس،اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج،معطل کرکے حوالات میں بند کر دیاگیا۔
ٹاؤن شپ مارکیٹ میں ڈولفن اہلکار کی گولی لگنے سے زخمی نوجوان کی شناخت بخت خان کے نام سے ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بخت کو گولی ڈولفن پولیس اہلکار کی جانب سے ماری گئی، پولیس کے مطابق ڈولفن فورس کو ون فائیو پر جھگڑے کی اطلاع ملی تھی، اہلکار پہنچے تو بخت خان نے دیکھتے ہی دوڑ لگا دی، بخت خان کے بھاگنے سے اہلکارنے مشکوک جان کر گولی مار دی، ہسپتال میں بخت خان کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابدخان نے ابتدائی انکوائری کے بعد ٹاؤن شپ واقعہ میں ملوث پوری ڈولفن ٹیم کو معطل کر دیا، کانسٹیبل فیصل،خالد معظم اورعادل کی معطلی اور کلوزلائن کے احکامات جاری کر دیئے، کانسٹیبل فیصل کیخلاف دفعہ تین سوچوبیس اور پچپن سی کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔